ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کے قبائلی سرداروں اور عوام نے صوبہ الحسکہ میں ایک کانفرنس میں اسی طرح ملک میں دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام، عام املاک و اموال کی تباہی اور بدامنی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کے داخلی امور میں غیرملکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس کانفرنس کے شرکاء نے شام کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بدامنی کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کر کے انہیں فوری سزا دی جائے۔ قبائلی سراداروں نے شام میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام کی قوم نظام اور حکومت کے وفادار ہیں اور وہ دشمنوں کے مقابل اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔............
/169