ابنا: ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ متوقع ہے۔ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہارون نے بتایاکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ایک دو روز میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ متوقع ہے کیونکہ مرکزی بینک کی جانب سے ڈالر کی رسد بڑھنے سے روپیہ مستحکم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوری 2011 سے اب تک ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کے قدر میں 4.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ بھارتی اور برازیلین کرنسی میں ڈالر کے مقابلے میں اس عرصے کے دوران 6 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔ ...........
/169