ابنا: احمد زلتني نے بتايا کہ انقلابي فورس کے جنگجو سرت ميں مشرقي سمت سے داخل ہوئے اور انہيں قذافي کے حاميوں کي کسي مزاحمت کا سامنا نہيں کرنا پڑاـ
کمانڈر کا کہنا تھا کہ شہر کا مشرقي حصہ انقلابيوں کے کنٹرول ميں آ گيا ہےـ اسي علاقے ميں تعينات ايک اور کمانڈر نے بتايا کہ تين سے چار بٹالينيں سرت ميں داخل ہو چکي ہيں ـ
اسي ہفتے سرت سے پچيس کلوميٹر کے فاصلے پر انقلابي افواج کو قذافي کے حاميوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور تين چار دنوں کے دوران وہ کوئي پيش قدمي نہيں کر سکي تھيں اور ساز و سامان کي کمي کے باعث جنگ روک دي گئي تھي ـ
......
/169