ابنا: ولید سکریہ نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو خطے میں اہم مقام حاصل ہے اور یہ بات خاص اہمیت کی حامل ہے کہ ایران یورپ والوں کے تسلط سے اسلامی دنیا کی آزادی پر مبنی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ ولید سکریہ نے خطے میں ایران کی پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج علاقے میں اہم کردار کی حامل ہے اور دنیا کی کمزور اور حریت پسند اقوام عالمی سامراج اور صہیونیوں کی سازشوں سے نجات کے لۓ ایران سے ہی آس لگاۓ ہوۓ ہیں۔
.............
/169