23 ستمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی جس میں حقانی نیٹ ورک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ابنا: آرمی چیف نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر ہونے والے حملوں پر احتجاج کیا اور انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈکے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حقانی نیٹ ورک کے متعلق امورپر بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے علاوہ ،،افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حالیہ حملوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے جنرل میٹس سے افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے حملوں پر احتجاج کیا اور انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سہ فریقی مذاکرات اور خطے کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ .....

/169