ابنا: وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج میو اسپتال میں 35سالہ ملکانی،35سالہ عزیز اور65سالہ شریفاں بی بی ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گئے۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں آنے والوں کا رش جوں کا توں برقرار ہے۔ جس کے باعث نا صرف ڈاکٹروں کو علاج معالجے میں مشکل پیش آ رہی ہے بلکہ مریض خود بھی توجہ نہ ملنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے جنرل اسپتال کے جنرل وارڈ میں فوری طور پر ایئرکنڈیشنر لگانے کا بھی حکم دیا۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مچھروں کی افزائش روکنے کے لئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہٹائے جا رہے ہیں اور لاہور کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
.............
/169