21 ستمبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھیاسٹھویں اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے حق اور مخالفت میں تقاریر اور لابنگ کا سلسلہ جاری ہے امریکی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ہے امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکام اسلام اور مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں۔

ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھیاسٹھویں اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے حق اور مخالفت میں تقاریر اور لابنگ کا سلسلہ جاری ہے امریکی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ہے امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکام اسلام اور مسلمانوں کے  اصلی دشمن ہیں۔ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست کل جمعہ کو جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے خطاب میں آزاد فلسطینی ریاست کی منظوری کی مخالفت کردی ہے فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی نے فلسطین کو ایک مبصر کی حیثیت دینے کی بات کی ہے جبکہ ایران سمیت اکثر اسلامی ممالک غاصب صہیونی حکومت کی جگہ فلسطینی حکومت کے قیام کی حمایت کررہے ہیں۔ یورپ سمیت کئی ممالک میں فلسطینی ملک کی حمایت میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن امریکہ نے ایک بار پھر اسرائیل کی مدد کا اعلان کیا ہے جس سے  صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکمراں اسلام اور مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں۔اور عرب ممالک میں امریکہ نواز عرب حکام کے خلاف عوامی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔عرب عوام امریکہ نواز عرب حکمرانوں سے اس وقت نفرت اور بیزاری کا اہار کررہے ہیں۔.........

/169