18 ستمبر 2011 - 19:30

ایران کے ایک اہم مذہبی رہنما اور مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیرازی نے علاقے کے انقلابوں میں کسی بھی طرح کے انحراف کو ان کے عمل میں بڑی مشکلات کا سبب قرار دیا ہے۔

ابنا: آيت اللہ مکارم شیرازی نے ایرانی پارلیمنٹ میں اسلامی بیداری دھڑے کی مرکزی کونسل کے اراکین سے ملاقات میں علاقے میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کو بہت اہم بتایا اور ان تحریکوں کے صحیح تجزیہ اور ہم آہنگي کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ان انقلابوں کو در پیش امکانی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید سامراج و استکبار کے لئے انحراف پیدا کرنا ، ان ممالک میں اختلاف اور تخریب پھیلانا اور مسلمانوں کو آپس میں الجھانا ان انقلابوں کو درپیش اہم ترین مشکلات میں شامل ہے۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں عالمی امپیریلزم ان انقلابوں کو لبرلزم کی طرف دھکیلنے اور ان انقلابوں کے اسلامی اہداف کی اہمیت کم کرکے پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے ان انقلابوں سے متعلق ایران کے بعض ہمسایہ ممالک کی دوغلی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقائی ممالک سے کوئي توقع نہیں ہے۔..........

/169