ابنا: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے گیارہ ستمبر کے واقعات کے بارے میں ایک ڈاکومینٹری فلم تیار کرنے والے دو پروڈیوسروں ری نووسیلسکی اور جان ڈیفی کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان دونوں پروڈیوسروں نے گيارہ ستمبر کے واقعات کے بارے میں کچھ خفیہ حقائق منجملہ گیارہ ستمبر کی سازش میں ملوث سی آئی اے کے دو تجزیہ نگاروں کی شناخت کا پتہ لگا لیا تھا۔ جس کی وجہ سے سی آئي نے ان کے خلاف رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
...............
/169
17 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 266324
تجزیاتی ویب سائٹ اینفو وارز نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئي اے کی جانب سے گیارہ ستمبر کے واقعات سے متعلق ڈاکومینٹری فلم تیار کرنے والے دو پروڈیوسروں کو دھمکی دیۓ جانے کی خبر دی ہے۔