ابنا: کیلی فورنیا جاتے ہوئے طیارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا کہ ہم پاکستان پر زور دے چکے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کے حملے روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
لیکن اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ حقانی نیٹ ورک کے امریکی فورسز پر حملے اور اس کے بعد پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں میں چھپنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ امریکا اپنے فوجیوں کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرسکتا۔ منگل کو کابل میں امریکی سفارتخانے اور دیگر اہم عمارات پر حملوں کے بعد امریکی حکام چراغ پا ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے جنگجوو افغانستان میں حملوں کے بعد پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پناہ لیتے ہیں۔............
/169