ابنا: اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف سیکڑوں افراد اور اپوزیشن پارٹیوں کی کمیٹی کے ارکان نے اردنی پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا اور حکومت کی پالیسیوں اور اسرائيل کے ساتھ اس کے تعاون کے خلاف مظاہرہ کیا۔یہ دھرنا ایسے حالات میں دیا گیا کہ اردنی پارلیمنٹ نے آئین میں اصلاح کی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینا شروع کیا ہے۔اردنی شہری رواں سال کے اوائل سے ملک کی صورت حال پر احتجاج اور ملک کے آئين میں تبدیلی سمیت بعض اصلاحات کا مطالبہ کر ر ہے ہیں۔اسی وجہ سے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے آئين میں اصلاح کی کمیٹی قائم اور آئين میں کچھ ترمیم کرکے انقلابیوں کے احتجاج کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے اردن میں حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کےلئے حکومت کو ڈیڑھ ارب ڈالر دئے ہیں۔
.............
/169