ابنا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ کابل کے شہید عبدالحق چوک پر زیر تعمیر عمارت پر قابض تمام طالبان کی ہلاکت کے ساتھ ہی افغان اور غیرملکی فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ آج ختم ہوگئي اور عمارت کو بھی آزاد کرالیا گيا ہے۔طالبان نے کابل میں ایک زیر تعمیر عمارت پرگزشتہ روز دوپہر کے بعد قبضہ کرکے امریکی سفارت خانے اور نیٹو افواج کی عمارت پر حملہ کردیا تھا جس میں میزائل بھی فائر کئے گئے تھے۔افغانستان کی وزارت خارجہ کے حکام نے اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد گيارہ بتائي تھی جبکہ نیٹو کے ترجمان کے مطابق مرنے والوں کی تعداد پچیس تھی جس میں تین امریکی فوجیوں سمیت چھ غیرملکی فوجی شامل تھے۔
............
/169