اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا – بحرالکاہل کمیشن کا اجلاس چار موضوعات پر بحث اور نتیجہ لینے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل امور زیر بحث آئے:
1۔ اقلیت ہونے کی وجہ سے اہل تشیع کے حوصلے پست ہوجاتے ہیں چنانچہ انہیں معقول انداز سے خود اعتمادی دینے کی ضرورت ہے۔
2۔ اسلامی ممالک میں شیعہ مذہب کو سرکاری حاصل نہ ہے اور یہ مسئلہ پیروان اہل بیت (ع) کے نہایت اہم مسائل اور مشکلات میں سے ایک ہے اور جن ممالک میں اہل تشیع کے لئے پرسنل لاء کی منظوری عمل میں نہیں آئی، وہاں پر امن روشوں سے استفادہ کرتے ہوئے مذہب تشیع کو سرکاری سطح پر تسلیم کروانے کے لئے کوشش کی جائے۔
3۔ وہابیت اور بہائیت اہل تشیع کے بنیادی دشمنوں میں سے ہیں اور لازم ہے کہ ان کی تشہیری مہم کا صحیح انداز سے مقابلہ کیا جائے۔
4۔ بعض ممالک میں بعض شیعہ حلقوں کی انتہاپسندی شیعیان اہل بیت (ع) کے لئے متعدد مسائل اور مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہے اور خلفاء، صحابہ اور ام المؤمنین عائشہ کی توہین قابل مذمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110