12 ستمبر 2011 - 19:30

سعودی حکام عراق میں دہشتگردی کو بڑھانے کے لئے ہرممکنہ سازش کررہے ہیں۔

ابنا: عراق حکام کے مطابق سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کو ہوا دے کر عراقی حکومت کو کمزور ظاہر کرنا چاہتا ہےاور اس کا دوسرا مقصد عوام کے حوصلوں کو پست کرنا ہے ۔العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق میں ہونے والے ایک گھناونے دہشتگردانہ واقعے میں شام سے عراق آنے والی بس کے بائيس مسافروں کو اتار کر نہایت وحشیانہ طریقے سے قتل کردیا گيا۔ العالم نے رپورٹ دی ہےکہ یہ ساری دہشتگردانہ کاروائياں بڑۓ منصوبہ بندطریقے سے انجام پارہی ہیں اور ان کا ھدف عراقی حکومت کو کمزور کرنا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق بعض گرفتار شدہ دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہےکہ انہیں سعودی عرب سے پیسہ اور ہتھیار ملتےہیں تاکہ وہ عراق میں بدامنی پیدا کریں اور اس کے نتیجے میں نوری المالکی کی حکومت کو کمزور بنایا جاے۔نوری مالکی نے حال ہی میں کہا تھا کہ سعودی عرب علاقے میں دہشتگردی کی ثقافت پھیلارہا ہے۔نوری الماکی نے شدید وارننگ دی تھی کہ عراق کی سکیورٹی فورسس دہشتگردی کا مقابلہ کرنےمیں کسی طرح کی نرمی نہیں برتیں گي۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فورس بغیر بیرونی مدد کے اپنے ملک میں امن قائم کرسکتی ہیں۔............ /169