12 ستمبر 2011 - 19:30

لیبیا سے تیونس جانے والے ہزاروں افراد لیبیا تیونس سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ابنا: لیبیاکی عبوری کونسل کے ایک رکن حید برشان نے کہا کہ اس وقت لیبیا تیونس سرحد پر ہزاروں گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں جن میں لوگ تیونس جارہے ہیں۔ انہون نے کہا مسافروں کو تیونس کی طرف سے پریشانیاں لاحق ہيں، جبکہ تیونس کا کہنا ہے کہ لیبیا کی عبوری کونسل مسائل کی ذمہ دار ہے کیونکہ انقلابیوں نے قذافی کے طرفدار فوجیوں کو ڈھونڈنے کی غرض سے مسافروں کی چیکنگ شروع کردی ہے۔ برشان نے کہا کہ مسافروں کو کئي گھنٹوں تک لائن میں لگنا پڑتا ہے جس سے بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔............ /169