اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں نے امام (رح) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی سے ملاقات کی۔ سید حسن خمینی نے اپنے مختصر خطاب میں علی علیہ السلام کو پیغمبر اکرم (ص) کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ امیرالمؤمنین علیہ السلام شیعیان اہل بیت (ع) کے افتخارات میں سے ہے۔عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین محمد حسن اختری نے اس موقع پر کہا: یہ عالم تشیع کے مفکرین اور دانشوروں کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ امام خمینی (رح) کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ہیں؛ امام (ع) کا دنیا کے تمام مسلمانوں اور شیعیان اہل بیت (ع) پر حق ہے؛ امام (رح) نے اسلامی معاشروں کو نئی حیات عطا کی اور دین کو زندہ کردیا؛ مسلمانوں کو تشخص اور شیعیان اہل بیت (ع) کو بلند مقام اور مرتبہ عطا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110