ابنا: ماریا لویزا ربیرو ویوٹی نے ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ یہ ایران کا یہ اقدام بہت اہم ہے اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے سلسلے میں بہت اچھی پیش رفت کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے پہلے بھی ایسے اقدامات کئے جو مذاکرات کے سلسلے میں مفید تھے اور اسی وجہ سے ہم تہران کے اقدامات کی قدردانی کرتے ہیں۔اقوام متحدہ میں برازیل کی ایلچی نے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکن بھی ہیں ، کہا کہ اس بار بھی تہران نے اپنی طرف سے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی ، آئي اے ای اے ، بھی اس پر مثبت رد عمل دکھائے گي اور یہ کہ آئي اے ای اے کے ساتھ ایران کے مزید تعاون کی بات زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور آئي اے ای اے کو اس سلسلے میں زیادہ توجہ دینی چاہئے۔..............
/169