ابنا: پاکستان کے صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے جمعے کو بتايا ہے کہ صدر آصف علي زرداري نے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون سے ٹيلي فوني گفتگو ميں اس مسئلے پر تبادلہ خيال کيا اور ان سے اپيل کي کہ عالمي برادري سيلاب زدہ افراد کي مدد کرے ـ انہوں نےکہا کہ اس سلسلے ميں پاکستان کي وزير خارجہ بھي ايک تحريري درخواست اقوام متحدہ کو پيش کرنے والي ہيں.
فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف علي زرداري سندھ گئے ہوئے ہيں جہاں سيکڑوں ديہات اور کھيتياں سيلاب سے زير آب آگئي ہيں ـ پاکستان کے کرائسس مينجمنٹ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ايک مہينے کي موسلا دھار بارش اور سيلاب ميں مجموعي طور پر ايک سو تيرہ افراد ہلاک اور پچاس لاکھ افراد سيلاب سے متاثر ہوئے ہيں.
گزشتہ سال بھي سندھ ميں سيلاب سے بڑي تباہي ہوئي تھي اور تقريبا دس ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا.
............
/169