4 ستمبر 2011 - 19:30

مصری ذرائع کے مطابق مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ کی سماعت احمد رفعت کی سربراہی میں شروع ہوگئی ہے۔

ابنا: الیوم السابع سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدرمحمد  حسنی مبارک اور اس کے بیٹوں علاء اور جمال مبارک کے خلاف مقدمہ کی سماعت  احمد رفعت کی سربراہی میں شروع ہوگئی ہے۔ مصری صدر کو دوبارہ ایک پنجرے میں بند کرکے عدالت میں لاگیا ہے۔ مصری ڈکٹیٹر پر  مصری عوام کے قتل عام کے سلسلے میں مقدمہ چل رہا ہے ۔ حسنی مبارک نے ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی لیکن اسے مصری عوام کے قہر سے امریکہ اور اسرائیل نہیں بچا سکے باقی ماندہ امریکہ نواز عرب ڈکٹیٹر حکام کا انجام بھی صدام معدوم اور حسنی مبارک جیسا ہی ہوگا۔
............ 
/169