ابنا:صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تاجیکستان روانہ ہونے سے قبل تہران کے مہرآباد ہوائي اڈے پر صحافیوں سے بات چیت میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ملکوں کی آزادی نے علاقے کی صورت حال تبدیل کر دی ہے ، کہا کہ ایران نے شروع سے ہی علاقے کے ممالک کی آزادی کو تسلیم کیا اور تاجیکستان سمیت دیگر ملکوں کے ساتھ اچھے اور تعمیری تعلقات قائم کیے۔
انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ تاجیکستان کے ساتھ ایران کے خصوصی تعلقات ہیں، کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ بات فارسی زبان ہے کہ جو دو طرفہ وسیع افق کھولتی ہے۔
واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت دو شنبہ گئے ہیں۔
........
/169
3 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263619
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے تہران اور دوشنبہ کے تعلقات کو تعمیری قرار دیا ہے۔