ابنا: اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعرات کی رات پولیس کی فائرنگ میں بارود سے بھری ایک گاڑی پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ درہ پیروز کے علاقے میں رونما ہوا۔اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بارود سے بھری ایک گاڑی پر سوار نامعلوم افراد تھانے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن تھانے کی عمارت تک پہنچنے سے پہلے ہی پولیس اہلکاروں نے اس گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے وہ دھماکے سے اڑ گئی۔دھماکے سے تھانے کی عمارت اور قریب کی دکانوں اور مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دھماکے سے تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالی گئي ہیں جبکہ دو افراد اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پچیس زخمیوں میں دو بچیاں اور گيارہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.............. /169
1 ستمبر 2011 - 19:30
News ID: 263247
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا میں پولیس فائرنگ میں بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔