29 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے عراق کے تیل اور گیس اورقدرتی وسائل پر امریکی تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو بھی اسی طرح لیبیا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے عراق کے تیل اور گیس اورقدرتی وسائل پر امریکی تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو بھی اسی طرح لیبیا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کو بہانہ بنا کر عراق پر قبضہ کرنے اور علاقہ میں اپنی موجودگی کو استوار کرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ عراقی قوم اور حکومت عراق میں امریکہ کی موجودگی کے خلاف ہیں بروجردی نے کہا کہ امریکہ جس ملک پر بھی قبضہ کرتا ہے وہاں اپنے ناجائز مقاصد کی خاطر مستقل رہنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ پالیسی دیگر ممالک کے استقلال اور سلامتی کےسراسرسوخلاف ہے۔
............

/169