28 اگست 2011 - 19:30

صہیوني فوجيوں نے غرب اردن کے علاقے جنين کے تين ديہات پر حملے کيے ہيں-

ابنا: فلسطيني ذرائع نے بتايا ہے کہ دسيوں صہیوني فوجيوں نے يامون ، کفر دان اور برقين گاؤں پر حملہ کيا-

 درايں اثنا فلسطيني ذرائع نے بتايا ہے کہ اگست کے چوتھے ہفتے ميں صہیوني ریاست کے جرائم ميں مزيد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران صہیوني فوجيوں نے ايک سو بيس سے زائد فلسطينيوں کو گرفتار کيا ہے-

 واضح رہے کم سے کم بارہ ہزار فلسطيني ، بدترين حالات ميں صہیوني ریاست کي جيلوں ميں بند ہيں.

.............

/169