28 اگست 2011 - 19:30

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمار الحکیم نے بغداد کی مسجد ام القری میں کل کے دہشتگرانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوۓ عراقی شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لۓ حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: سید عمار حکیم نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ تکفیری اور دہشتگرد گروہوں نے بصرہ میں واقع امام بارگاہ داود العاشور کو دہشتگرانہ حملے کا نشانہ بنانے کے دو دن بعد بغداد میں واقع مسجد ام القری میں دہشتگردانہ کارروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ اس مسجد میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملے میں تینتیس افراد مارے گۓ ہیں مارے جانے والوں میں ایک رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں جن میں اہل سنت کی اوقاف کمیٹی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔عراقی حکومت کے بہت سے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اور خطے کے بعض عرب ممالک دہشتگردوں کو اکسا کر عراق میں دہشتگردانہ کارروائياں کرواتے ہیں۔............

/169