ابنا: القدس العربي نامي ويب سائٹ کے مطابق بحريني سيکورٹي فورس نے جسے سعودي فوجيوں کي پشت پناہي حاصل ہے، مناما ميں ہونے والے شبانہ مظاہروں ميں شريک لوگوں پر حملے کئے ہيں۔ خبروں کے مطابق پرامن مظاہرين پر سيکورٹي فورس کے حملوں کا سلسلہ جمعے کي صبح تک جاري رہا جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين شديد زخمي ہوگئے ہيں- بحريني سياسي حلقوں کا کہنا ہے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني پوليس اہلکاروں نے متعدد مظاہرين کو گرفتار بھي کرليا ہے- کہا جارہا ہے کہ مظاہروں کا تازہ سلسلہ شاہي حکومت کي جانب سے سرکردہ شيعہ رہنما علامہ شيخ عيسي قاسم کي توہين کے خلاف شروع ہوا ہے- بحرين کے وزير انصاف خالد بن علي آل خليفہ نے چند روز قبل علامہ شيخ عيسي قاسم پر ملک ميں فسادات اور تشدد کو ہوا دينے کا الزام عائد کيا تھا۔..............
/169