25 اگست 2011 - 19:30

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں آج پولیس اور رینجرز نے آپریشن کئے جن کے دوران بیس افراد کو حراست میں لیا گيا۔

ابنا:  آپریشن کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔ ادھر سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں قتل وغارت کے واقعات کی جامع تفصیلات طلب کرکے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کو بھی نوٹس جاری کردئےہیں۔ چیف جسٹس افتخار احمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے امن و امان کی از خود نوٹس کیس کی سماعت کی اور کہا کہ یہ مقدمہ کسی کے خلاف نہيں بلکہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہے۔ قابل ذکرہے گذشتہ ہفتوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
............

/169