ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ افغانستان کے شمال میں گر کرتباہ ہواہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علاقائی حکام نے بتایا کہ امریکہ کا یہ جاسوس طیارہ صوبہ بلخ کے شہر بلخ کے مضافات میں گرا ہے البتہ علاقے کے لوگوں نے دعوی کیا ہے کہ اس علاقے میں دو جاسوس طیارے گرے ہیں۔بلخ شہر دارالحکومت کابل سے تین سو چوبیس کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔امریکی فوج نے ابھی تک اس سلسلے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
..............
/169
22 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261457
افغانستان میں امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگيا ہے۔