ابنا: بشار اسد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے دشمنوں کی طرف سے شامی حکومت اور عوام کے خلاف بہت سی سازشیں رچی جا رہی ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں سیاسی اصلاحات کی راہ میں مشکلات کھڑی کر رہے ہیں جبکہ بحران سے ملک کی نجات کا یہی ایک راستہ ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے اپنے خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ملک کے آئين میں نظر ثانی کی ضرورت ہے اور آئندہ چند ماہ میں شام کے لوگوں کی ہوشیاری اور عزم و ارادے کے ساتھ اصلاحات پر عمل درآمد ہوگا کہا کہ ملک کے عوام مفاہمت آمیز راہ حل چاہتے ہیں اور یہ راہ حل صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتی ہے کہ سیکورٹی کا انتظام شامی حکومت کے توسط سے ہی انجام پائے۔شام کے صدر بشار اسد نے ایسے حالات میں قوم سے خطاب کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے شام کے داخلی امور میں مداخلت کرتے ہوئے بشار اسد سے اقتدار سے ہٹ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوباما نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہوئے کہ جو شام کے عوام کے قتل عام اور فتنہ و فساد میں ملوث ہیں کہا کہ امریکہ ان گروہوں کی کسی بھی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی اس سے پہلے بشار اسد کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔علاقے کے سیاسی حلقوں کا اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام کے عدم استحکام میں اصل کردار امریکہ کا ہے کہنا ہے کہ امریکی حکام کو مالی مشکل اور بے روزگاری جیسے بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس لئے وہ امریکہ کے داخلی حالات کی طرف سے رائے عامہ کی توجہ ہٹاکر اپنے داخلی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔دریں اثنا العالم ٹی وی چینل نے شام کی بعض سیاسی شخصیات کے حوالے سے کہا ہے کہ شام موجودہ بحران پر قابو پالے گا اور شام میں حکومت کی تبدیلی پر مبنی امریکہ کی پالیسیوں کو شکست ہوگي کیونکہ شام کی موجودہ حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور صدر بشار اسد کی حمایت میں پورے شام میں نکالی جانے والی عظیم ریلی اسی حقیقیت کی عکاسی کرتی ہے۔سیاسی مبصرین کے بقول امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی شام کو غاصب صہیونی ریاست کے مقابل مزاحمت و استقامت کا اصل حامی و مرکز سمجھتے ہیں اسی لئے وہ حکومت شام پر دباؤ ڈال کر اس بات کے درپے ہیں کہ یہ حکومت غاصب صہیونی ریاست کے سامنے سر تسلیم خم کردے۔قابل ذکر ہے کہ روس ، چین ، اور ایران جیسے شام کے دوست اور اتحادی ممالک نے شام کے حکمراں نظام کی حمایت کرتے ہوئے شام کے داخلی امور میں امریکہ کی سربراہی میں مغربی ممالک کی مداخلت کی مذمت کی ہے اور شامی حکومت کے خلاف کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدام کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
.............
/169
21 اگست 2011 - 19:30
News ID: 261307
شام کے صدر بشار اسد نے اتوار کی رات شام کے قومی ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کیا۔