ابنا: اطلاعات کے مطابق ترکی کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے پی کے کے دہشت گرد گروہ کے پچاسی ٹھکانوں پر ہوائی حملے کیے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ یہ حملے شمالی عراق کے قندیل ، ہاکورک ، آواشین ، باسیان اور زاپ علاقوں میں کیے گئے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ پی کے کے نے انیس سو چوارسی سے ترک حکومت کے خلاف مسلح کارروائياں شروع کر رکھی ہیں جن میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
................
/169