ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے تمام انقلابی دھڑوں نے وسط مدتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ انقلابی دھڑوں کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ ایک طرف تو ملت بحرین کو کچل رہی ہے،قیدیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچارہی ہے ، ٹیچروں، ڈاکٹروں نرسوں اور دیگر ملازموں کو کام سے نکال رہی ہے اور دوسری طرف وسط مدت انتخابات کا ڈھونگ بھی رچ رہی ہے۔ یادرہے بحرین کی پارلیمنٹ سے شیعہ دھڑوں کے اراکین نے حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوے استعفی دے دیا تھا۔ ملت بحرین اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے اور آل خلیفہ کی غاصبانہ اور امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔............
/169