17 اگست 2011 - 19:30

صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اس سال بائيس اگست کو صومالیہ کے عوام کے ساتھ ایرانی عوام کی یکجہتی کا دن مقرر کیا گيا ہے۔

ابنا: ایران کی ہلال احمر سوسائیٹی ، امداد امام خمینی کمیٹی اور مستضعفین کی رضاکار فورس بائيس اگست کو پورے ایران میں صومالیہ کے لوگوں کے لئے عوامی انسان دوستانہ امداد جمع کریں گي۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر نے بھی حال ہی میں صومالیہ میں قحط اور خشک سالی میں شدت پیدا ہونے پر ایک اطلاعیہ جاری کرکے ایرانی عوام سے ماہ مبارک رمضان میں صومالیہ کے قحط زدہ مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ چار ماہ سے صومالیہ کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بھیج رہا ہے۔ اب تک ایران کی طرف سے تین امدادی کھیپیں صومالیہ کے قحط زدہ لوگوں کے لئے بھیجی جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔
............

/169