ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں سیکورٹی فورسز نے پرامن مظاہرین پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا اور بعض مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سعودی مظاہرین سیاسی قیدیوں کی رہائي اور انسانی حقوق کے احترام کے نعرے لگارہے تھے۔سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں حالیہ مہینوں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ مصر اور تیونس میں عوامی انقلاب کی کامیابی اور مشرق وسطی کے دیگر عرب ممالک میں عوامی تحریکیں شروع ہونے کے بعد سے سعودی عرب اپنے یہاں بھی انقلاب کے خطرے کے پیش نظر ہر طرح کے اجتماعات اور مظاہروں کو سختی سے کچل رہا ہے۔
............
/169