ابنا: پارلیمنٹ کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق حسین سبحانی نیا نےاس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ مصر کے ساتھ رابطہ ایران کے لئے اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ تہران کو جدید اور انقلابی مصر کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی کے ساتھ ہی تعلقات قائم کرنے میں عجلت نہيں ہے۔ایران کی پارلیمنٹ کے رکن نے اس کےساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی مصری حکومت کے ڈھانچے میں سابق حکومت کے ایسے عناصر موجود ہيں جو ایران سے خوف زدہ کرنے کے منصوبے کو ہوا دے رہے ہیں۔.............
/169