16 اگست 2011 - 19:30

نيويارک کے باشندوں نے دنيا کے مختلف علاقوں ميں امريکا کي جنگ پسندانہ پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ کيا ہے -

ابنا: يہ احتجاجي مظاہرہ منگل کو نيويارک کے ہارلم علاقے ميں کيا گيا جہاں مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں پلے کارڈ اور بينر اٹھائے ہوئےتھے جن پرجنگ مخالف نعرے درج تھے -

مظاہرين کے ہاتھوں ميں ليبيا، فلسطين، تيونس، عراق اور افغانستان کے بھي پرچم تھے اور وہ ان علاقوں ميں امريکا کي لشکر کشي کي مذمت کررہے تھے -

امريکا کے سابق اٹارني جنرل رمزي کلارک اورسياہ فام امريکي مسلمانوں کے رہنما لوئيس فراخان نے بھي اس اجتماع ميں ليبيا اور پاکستان جيسے علاقوں ميں امريکا کي لاحاصل بمباري کے لئے مزيد ٹيکس عائد کئے جانے جيسے حکومتي اقدامات کي مذمت کي -

مظاہرين نے اسي طرح يہ بھي اعلان کيا کہ ايک ايسے وقت جب امريکا اور ديگر مغربي ملکوں کو بدترين معاشي بحران کا سامنا ہے اوباما انتظاميہ کو چاہئے کہ وہ امريکي عوام کي مشکلات کو حل کرنے پر دھيان دے نہ يہ کہ ہمارے پيسوں کو ديگر ملکوں کے بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے کےلئے اسلحے بنانے پر خرچ کرے -
.............

/169