ابنا: سعید جلیلی نے آج تہران میں اپنے روسی ہم منصب نیکولائی پاتروشف کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دورکے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعاون کے لیے گفتگو کی پالیسی ایک اچھی حمکت عملی ہو سکتی ہے اور ماضی کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران کا طرزعمل بھی تعاون کے لیے گفتگو ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کی تجاویز علاقائی اور بین الاقوامی تعاون خاص طور پر پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے سلسلے میں گفتگو شروع کرنے کے لیے مقدمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعاون کے لیے ایران اور روس کے سامنے بہت سے موضوعات موجود ہیں اور مشترکہ مفادات اور خطرات کی بنیاد پر تہران اور ماسکو تعاون کے لیے اچھے میدانوں اور شعبوں کے حامل ہیں۔
..............
/169