15 اگست 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے اپنے ملک کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ رفیق حریری قتل کیس میں جھوٹی گواہی دینے والے گواہوں کے کیس دوبارہ کھولے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک سینیئر رہنما شیخ محمد یزبک نے رفیق حریری قتل کیس کی خصوصی عدالت کی کارروائی کو حزب اللہ کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے امریکی اور صہیونی اقدام قرار دیا اور کہا کہ حقیقت واضح ہونے کے لیے لبنانی حکومت کو ایسے افراد کے کیس دوبارہ کھولنے چاہییں جنہوں نے جھوٹی گواہی دی ہے۔
رفیق حریری قتل کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے حال ہی میں حزب اللہ کے چار ارکان پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔
اس سے قبل بھی اس عدالت نے جھوٹے گواہوں کی گواہی کی بنیاد پر پہلے شام پر اور پھر حزب اللہ پر رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا لیکن اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد واضح ہو گیا کہ جھوٹے گواہوں نے سیاسی مقاصد کے لیے گواہی دی تھی لیکن ان کو گرفتار نہیں کیا گيا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئي کارروائی کی گئی.
 
............

/169