14 اگست 2011 - 19:30

شام کے مشرقي شہرلاذقيہ ميں سيکورٹي فورس اور مسلح افراد کے مابين جھڑپ ميں چھ افراد مارے گئے ہيں -

ابنا: شام کي سيکورٹي فورس لاذقيہ شہر ميں امن و امان کي نگراني کے اپنے مشن پرتھي مسلح افراد سے اس کا تصادم ہوگيا جس کے نتيجے ميں دو سيکورٹي اہلکار اور چار مسلح افراد ہلاک ہوئے ہيں - اس جھڑپ ميں شام کي سيکورٹي فورس کے اکتاليس اہلکار زخمي بھي ہوئے ہيں-

شام کي خبررساں ايجنسي نے لاذقيہ شہر ميں حي الرمل کےعلاقے ميں شامي بحريہ کے حملوں کے بارے ميں بعض ذرائع ابلاغ کي خبروں کي ترديد کرتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ شام کي سيکورٹي فورس ان مسلح افراد کا تعقب کرنے کے لئے اس شہر ميں داخل ہوئي ہيں جو شہر ميں بدامني پھيلانے کي کوشش کررہے ہيں - بتايا جاتا ہے کہ لاذقيہ شہر کے قريب سيکورٹي فورس کے ايک مرکز پر مسلح افراد کے حملے کے بعد شام کي فوج ان لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لاذقيہ شہر ميں داخل ہوئي ہے۔ .............

/169