ابنا: جنگ آن لائن نے امريکي ذرائع کے حوالے سے خبردي ہے کہ امريکا نے پاکستان کي امداد ايبٹ آباد ميں بن لادن کے کيمپس کے استعمال ، افغان جنگ ، مشترکہ انسداد دہشتگردي کي کاروائيوں ميں امريکا کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کي بہتري کے لئے تعاون ميں کارکردگي دکھانے سے مشروط کي ہے -
اس رپورٹ کےمطابق وہائٹ ہاؤس نے پاکستان کو امداد دينے کے لئے شرائط عائد کردي ہيں کہ اسلام آباد القاعدہ اور اس کے اتحادي عسکريت پسند گروہوں سے نمٹنے کے لئے خفيہ امريکي مقاصد کے حصول کے لئے واضح پيشرفت دکھائے -
امريکا نے پاکستان سے باہمي کشيد گي کم کرنے کے لئے خصوصي اقدامات کرنے پر بھي زور ديا ہے -
اس رپورٹ کےمطابق امريکا نے پاکستان کو چار مختلف سيکٹروں ميں اپني کارکردگي دکھانے کي فہرست تھمائي ہے اس ميں سرفہرست امريکا بن لادن کے کيمپس کے استعمال سے متعلق پاکستان کا مکمل تعاون چاہتا ہے، دوسرے سيکٹر ميں افغان جنگ ميں پاکستان کا تعاون ، تيسرا مشترکہ انسداد دہشتگردي کي کاروائيوں ميں امريکا کے ساتھ پاکستان کا بھرپور تعاون اور چوتھا دوطرفہ تعلقات کي بہتري کے لئے تعاون ہے -
............
/169