13 اگست 2011 - 19:30

ايران کے يونيورسٹي طلبا نے برطانيہ ميں عوام کے خلاف تشدد کي مذمت کي ہے -

ابنا: تہران کي يونيورسٹيوں کے طلبا نے اتوار کي شام برطانوي سفارت خانے کے سامنے اجتماع کيا - اس اجتماع ميں يونيورسٹي طلبا نے برطانيہ ميں گزشتہ دنوں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کريک ڈاؤن اور تشدد کي مذمت کي - ادھر برطانيہ ميں چار اگست کو لندن کے ٹاٹنہم علاقے ميں ايک سياہ فام نوجوان کے پوليس کے ہاتھوں قتل کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہےـ ادھر سنيچر کي شب لندن اور بعض ديگر شہروں ميں مارے جانے والے مظاہرين کي ياد ميں تقريب کا اہتمام کيا گياـ

سنيچر کي رات لوگ اندھيرے ميں شمع جلاکر سڑکوں پر نکلے اور ہلاک ہونے والے مظاہرين کو ياد کياـ برمنگھم ميں مارے جانے والے تينوں مسلم نوجوانوں، کے ايصال ثواب کے لئے بھي پروگرام کا اہتمام کيا گيا۔
............

/169