ابنا: عبداللہ صالح نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر اس صورت میں دستخط کریں گے کہ جب کمانڈر علی محسن صالح الاحمر جو انقلابیوں سے جا ملے ہيں اور حاشد قبیلے کے سربراہ صادق الاحمر منصوبے پر دستخط سے پہلے یمن سے باہر نکل جائيں۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمنی حکومت کے مخالفین خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبےکی مخالفت کا بارہا اعلان کرچکے ہيں۔علی عبداللہ صالح اب تک تین بار خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے پر دستخط کرنے پرراضی ہوئے لیکن آخری لمحات میں انہوں نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کے مطابق علی عبداللہ صالح کی حکومت اقتدار بتدریج انقلابیوں کےسپرد کر دے گی۔ یمنی عوام جنوری دوہزارگیارہ سے علی عبداللہ صالح کی تینتیس سالہ آمرانہ حکومت کے خلاف انقلابی تحریک چلا رہے ہیں اور ان کی غیرمشروط معزولی چاہتے ہيں۔..............
/169