ابنا: المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے علاقے عوامیہ کے عوام نےگذشتہ رات اس شہر کے پولیس اسٹیشن کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے اور پرامن مظاہروں پر پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نےگذشتہ کئی دنوں سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کئے جانےوالے شیخ توفیق عامر کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
انسانی حقوق تنظیم نےگذشتہ بدھ کوشیخ توفیق العامر کے قیدخانہ کو خفیہ رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر الدمام کےحکام سے اور احساء کے سیکورٹی اداروں سے اس جگہ کا اعلان کرنے اور عوام کے درمیان ان کی روحانی اورعلمی حیثیت کے پیش نظر انھیں آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔
..............
/169