11 اگست 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ برطانوي عوام اپني حکومت سے انصاف چاہتے ہيں ۔

ابنا: حسن ابراہيمي نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ اگر برطانوي حکام اپنے عوام کے مطالبات پر توجہ نہيں ديں گے اور انصاف  کے مطالبات پورے نہيں کريں گے تواس ملک ميں آساني کے ساتھ امن قائم نہيں ہوگا -

پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے نائب سربراہ نے لندن اور ديگر برطانوي شہروں ميں جاري شورش، عوام کي سرکوبي اور برطانوي حکومت کي پاليسيوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نسلي امتياز اور دولت کي منصفانہ تقسيم کے بارے ميں برطانوي عوام کے مطالبات پر توجہ نہيں ديئے جانے کي صورت ميں عوام کے احتجاج ميں مزيد شدت پيدا ہوگي اور اس صورت ميں برطانوي حکام حالات کو قابو نہيں کرسکيں گے -

حسن ابراہيمي نے کہاکہ يہ تعجب کا مقام ہے کہ برطانوي حکام کو ابھي تک ہوش نہيں آيا ہے اور مظاہرين کو وہ جرائم پيشہ قراردے ہيں جبکہ احتجاجات عوامي اور ان کے مطالبات جائزہيں-
...............

/169