8 اگست 2011 - 19:30

انجمن وعد کی مرکزی کمیٹی نے اتفاق رائے سے بحرین کے ضمنی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق انجمن وعد کی مرکزی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رضی الموسوی نے کہا ہے کہ اس کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں آئندہ ستمبر کے مہینے میں ہونے والے پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات اور ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔ رضی الموسوی نے مزید کہا کہ انجمن وعد کے سیکرٹری جنرل اور دیگر سیاسی قیدیوں کی مسلسل نظربندی اور بحرین کے ہزاروں شہریوں کو کام سے روکنے سے انتخابات کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ان انتخابات سے ملک میں نسلی کشیدگي کو ہوا ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن وعد کی مرکزی کمیٹی بحرین کے ضمنی پارلیمانی انتخابات میں شرکت نہیں کرے گي کیونکہ اس کا خیال ہے کہ انتخابی عمل اور بحرین کے اٹھارہ پارلیمانی نمائندوں کا استعفی ملک کے سیاسی بحران کے تناظر میں انجام پایا ہے اور سیاسی بحران کا حل ایک ضرورت ہے۔.............

/169