ابنا: ايران کي وزارت خآرجہ نے اسلامي تعاون تنظيم کو تجويز بھيجي ہے کہ وہ اپنا ہنگامي اجلاس طلب کرے تاکہ عالم اسلام اور ديگر ممالک ملکر صوماليہ کے مسلمان بھائيوں اور بہنوں کي فوري مدد کرسکيں- درايں اثنا قائد انقلاب اسلامي کي خصوصي ہدايات کے بعد حکومت ايران نے صوماليہ کے قحط سے متاثرين کي امداد کے لئے فوري طورپر پچيس ملين ڈالر مختص کرديئے ہيں-
اقوام متحدہ کي رپورٹوں کے مطابق صوماليہ ميں بھوک کا بحران شدت اختيار کرتا جارہا ہے اور ہزاروں لوگ اپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں جبکہ ہزاروں کي زندگياں خطرے سے دوچار ہيں-
..............
/169