7 اگست 2011 - 19:30

عراق میں صدر گروہ نے عراقی سرزمیں پر موجود امریکی فوجیوں کو قابض قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہرممکن طریقے سے قابضوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق صدر گروہ کے ایک سینئر رہنما شیخ طلال السعدی نے کہا کہ عراقی اور امریکی حکومتوں کو سکیورٹی معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پرعمل کرنا چاہیے بصورت دیگر ان کا اعتبار اٹھ جائے گا اور امریکی فوجیوں کے استھ قابضوں جیسا سلوک کیا جائے گا۔ دوسری جانب بغداد کے مغرب میں واقع عامریہ علاقے میں بم دھماکوں میں سولہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے۔ پہلے بم دھماکے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن جب سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دوسرا بم دھماکہ ہوا جس میں آٹھ پولیس اہلکار، تین فوجی اور پانچ عام شہری زخمی ہوئے۔ یاد رہے عراق میں ممنوعہ بعث پارٹی کے بچے کھچے افراد اور القاعدہ بعض عرب ملکوں کی حمایت سے دہشت گردی کررہے ہیں ۔.............

/169