ابنا: دمشق میں امریکہ کے سفیر نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کی حکومت کی مخالفت کے باوجود وہ حکومت کے مخالفین سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ دمشق میں امریکی سفیر نے کچھ دنوں قبل شہر حماہ میں شام کی حکومت کے مخالف دھڑوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ شہر حماہ میں گرفتار ہونے والے بعض افراد کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رابرٹ فورڈ نے مخالفین سے ملاقات کر کے انہیں مواصلات کے جدید ترین آلات دئے ہیں تا کہ وہ دیگر مخالفین سے رابطہ قائم کرسکیں۔ امریکی سفیر نے اس حقیقت کا بھی انکار کیا ہے کہ شام میں مسلح گروہ بدامنی پھیلا رہے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔صدر بشار اسد کی حکومت کی جانب سے سیاسی اور معاشی سطح پر تدریجی اصلاحات پر تاکید کے باوجود بعض مخالف گروہ بیرونی ممالک کے ا کسانے پر عوام کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں اور بعض شہروں میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔.............
/169