ابنا:پاکستان کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا کہ پاکستان میں سی آئي اے کے نئے چیف کا نام سکیورٹی مسائل کی بنا پر خفیہ رکھا جائے گا اور اس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔پاکستان میں سی آئي اے کے سابق چیف کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اچانک پاکستان سے جانا پڑا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں سی آئي اے کے نئے سربراہ کی ا ہم ترین ذمہ داری دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانا ہوگی۔بتایا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں سی آئي اے کے سابق چیف اور امریکی سفیر میں ڈرون حملوں کے تعلق سے شدید اختلافات پائے جاتے تھے ۔ گذشتہ سات مہینوں میں اسلام آباد میں سی آئي اے کا نیا چیف تیسرا شخص ہے جسے واشنگٹن نے اسلام آباد میں سی آئی اے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے متعین کیا ہے۔.............
/169