ابنا: ليبيا کے انقلابيوں نے دارالحکومت طرابلس کي جانب اپني پيشقدمي جاري رکھتے ہوئے دارالحکومت سے اسيّ کلو ميٹر جنوب ميں اسٹرٹيجک اہميت کے حامل شہر بير الغنم پر قبضہ کرليا ہے -
رپورٹ کے مطابق بير الغنم پر قبضے کے دوران قذافي کے فوجيوں کے راکٹ حملے ميں کم سے کم آٹھ انقلابي ہلاک ہوگئے -اطلاعات ہيں کہ ليبيا کے انقلابي شمال مغرب کي جانب سے دارالحکومت طرابلس کي جانب پيشقدمي کررہے ہيں - اس درميان انقلابيوں کي کوشش ہے کہ بير الغنم پر کنٹرول حاصل کرلينے کے بعد ساحلي شہر الزاويہ پر بھي قبضہ کرليں -
دوسري طرف نيٹو کے جنگي طياروں نے ايک مرتبہ پھر طرابلس پر بمباري کي ہے -
پريس ٹي وي کے مطابق نيٹو کے جنگي طياروں کي بمباري ميں کئي رہائشي مکانات تباہ ہوگئے جبکہ ايک يونيورسٹي بھي بري طرح زد ميں آئي - نيٹو کے طياروں نے معمرقذافي کي رہائشگاہ کے قريب ايک فارم ہاوس کو بھي نشانہ بنايا- نيٹو کي اس تازہ ترين بمباري ميں عام شہريوں کے ہلاک ہونے کا انديشہ ظاہر کيا جارہا ہے -
انقلابيوں کا کہنا ہے کہ نيٹو کے ہوائي حملوں ميں جمعے کو بھي زليتان شہرميں بتيس افراد جاں بحق اور دسيوں ديگر زخمي ہوگئے تھے-.............
/169