6 اگست 2011 - 19:30

فلسطین کی تحریک حماس اور الفتح تنظیم کے رہنماوں نے قاہرہ میں قومی مصالحتی معاہدے کو لاحق خطرات کے بارے میں تبادلۂ خیالات کیا ہے۔

ابنا: قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق الفتح کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور حماس کے سیاسی دفتر کے رکن موسی ابو مرزوق نے قاہرہ میں آپس میں ملاقات کی اور قومی مصالحتی معاہدے کو لاحق خطرات کےبارےمیں بات چیت کی ہے۔ ان فلسطینی گروہوں نے آج سیاسی قیدیوں، پی ایل او اور متحدہ قومی حکومت کے آئندہ وزیر اعظم کے بارے میں گفتگو کی۔ تحریک حماس اور تنظیم الفتح کے مابین مذاکرات کے کئي دور ہوچکے ہیں لیکن اب تک کوئي اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔............

/169