6 اگست 2011 - 19:30

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پرائيویٹ بینک کا منیجر بھی شامل ہے ۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے ایک گاڑی پرحملہ کیا۔ گذشتہ مہینوں میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے سیکڑوں واقعات پیش آے ہیں اور صرف جون کے مہینے میں دوسوافراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ دریں اثناء کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا جو تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ آپریشن کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ رینجرز اہل کار حالات خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتے لیکن بے قصور لوگوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں۔احتجاج کے دوران کچھ افراد نے پولیس اہل کاروں پر بھی حملہ کیا جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔.............

/169